Saturday, 12th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

اپنے رہبر سے قدم ہم کو ملانے ہوں گے – نظم

December 3, 2021 20 مناظر الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 3دسمبر 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اپریل 2013ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم بعنوان ’’نئے عزم‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اپنے رہبر سے قدم ہم کو ملانے ہوں گے
اب عبادات کے معیار بڑھانے ہوں گے
ساری دنیا کو خدا پاک کا رنگ دینا ہے
اب نئے ارض و سما ہم کو بنانے ہوں گے
جو دیا مولا نے سب اُس کو ہی لَوٹانا ہے
خود کو بیچا ہے تو اقرار نبھانے ہوں گے
معاملے سیدھے، کھرے، صاف ہی رکھنے ہوں گے
اس کی درگہ میں کہاں عذر بہانے ہوں گے
اس بھری دنیا میں کوئی بھی نہیں جائے پناہ
اِک فقط آپؐ کے سائے میں ٹھکانے ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *