Saturday, 12th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

اک ترا عشق مجھ کو کافی ہے – نظم

April 24, 2021 3 مناظر الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 9؍اپریل 2021ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍فروری2013ء میں محترم میر انجم پرویز صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اک ترا عشق مجھ کو کافی ہے
’’اور جو کچھ بھی ہے اضافی ہے‘‘
تجھ سے دل بے خبر نہیں رہتا
یہ ترے حسن کا صحافی ہے
عشق کو مانتا ہے دل ، لیکن
عقل کا نوٹ اختلافی ہے
عشق میرا تری محبت کی
اصطلاحات کے منافی ہے
مَیں ہؤا مرتکب محبت کا
جرم ناقابلِ معافی ہے
مَرضِ عشق ہی نہیں، ورنہ
ابنِ مریم کا دستِ شافی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *