نئی مملکت کا نام رکھنے کا مقابلہ – تنزانیہ
ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ مارچ،اپریل 1995ء کے انگریزی حصہ میں یہ دلچسپ خبر شائع ہوئی ہے کہ ایک احمدی نے 1964ء میں دنیا میں قائم ہونے والی ایک نئی مملکت کا نام تجویز کیا تھا۔ یہ مملکت دو ممالک ٹانگانیکا اور زنجبار کے ادغام سے قائم ہوئی تھی۔ نام تجویز کرنے کے لئے ایک عالمی مقابلہ کروایا گیا تھا جو اس وقت ٹانگانیکا میں مقیم جناب محمد اقبال ڈار صاحب نے جیتا اور ایک قومی تمغہ، سند اور 25 پاؤنڈ انعام کے حقدار قرار پائے۔
Tanzania میں Tan کے حروف Tanganyika سے اور zan کے حروف Zanzibar سے لے کر آخر میں ia کے الفاظ بڑھا دیئے گئے ہیں۔
Nice