ایک چاکر درِ خلافت کا – نظم
مکرم لطف الرحمن شاکر صاحب (واقفِ زندگی ) کے سانحہ ارتحال پر کہی جانے والی مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی ایک نظم روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14جون 2011ء میں شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
ایک چاکر درِ خلافت کا
پیکرِ شکر اک غلام گیا
خدمتِ خلق تھا شعار اس کا
دوڑ کر سُوئے خاص وعام گیا
اس کی باتوں میں تھی لطافت بھی
شیریں گفتار و خوش کلام گیا
واہ کیا اسمِ با مسمّٰی تھا
باعثِ لطف و فیضِ عام گیا