اے ابنِ مسیح تجھ پہ مری جان فِدا ہو – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اے ابنِ مسیح تجھ پہ مری جان فِدا ہو
ہر دَور میں حامی ترا خود آپ خدا ہو
کچھ کہنے کو منہ کھولوں تو اِک عمر بسر ہو
تیرے لئے کچھ کہنے کا حق کیسے ادا ہو
چہرہ ترا جی بھر کے کبھی دیکھ نہ پائی
چہرے سے قریں جیسے حجابوں کی رِدا ہو
جب بھی تجھے دیکھا ہے مجھے ایسا لگا ہے
ہر رُوپ نیا رُوپ ہو ہر رُوپ جُدا ہو
مَیں جی سے گزر جاؤں تو شاید بنے کچھ بات
خدمت کی لگن دل میں ، کوئی درد سدا ہو
دل درد سے روتا ہے تری یاد کے ہاتھوں
یہ درد ٹھہر جائے کوئی ایسی دوا ہو

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/kHIOL]

اپنا تبصرہ بھیجیں