اے دنیا والو سُن رکھو رُت بہار کی آئے گی – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں مکرم منیر احمد کاہلوں صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اے دنیا والو سُن رکھو رُت بہار کی آئے گی
پیار کی سنگت پھیلے گی ہر شاخِ چمن مہکائے گی
ہر آنکھ سے آنسو پونچھیں گے زخموں پہ پھاہا رکھ کر ہم
حُرمتِ انساں جاگے گی ضمیر چمک دکھلائے گی
مغرب سے سورج چڑھ چکا طبلِ امن ہے بج چکا
وہ کون ہے قوم ہمارے سِوا جو زخم تیرے سہلائے گی
سر سجدے میں کئے ہوئے ہم اپنا فرض نبھائیں گے
کمزور بلالی ہاتھوں سے جب تقدیرِ عَلَم لہرائے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں