اے فضل عمر تیرے اوصاف کریمانہ — منظوم کلام
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل، مصلح موعود نمبر 20؍فروری 2025ء)
سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں روزنامہ ‘‘الفضل’’ ربوہ 20؍فروری 2016ء میں چند شعراء کے خوبصورت کلام سے ایک انتخاب شامل ہے۔ اس گلدستے میں سے چند منتخب نمونے ذیل میں ہدیۂ قارئین ہیں۔
٭…حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکیؓ کے کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

محمودؔ کا یہ دَور بھی اِک دَورِ حمد ہے
لکھی خبر صحیفوں میں جس کے ظہور کی
وہ لوگ خوش نصیب ہیں جن کو ملا یہ وقت
صد شکر پائیں برکتیں ربّ شکور کی
٭…حضرت چودھری علی محمد صاحبؓ بی اے، بی ٹی کے خوبصورت کلام میں سے انتخاب پیش ہے:
وہ زمیں جو شور تھی شورے سے جو یکسر سفید
بن گئی ہے آج وہ رشکِ گُلِ باغِ جناں
کیا کرامت ہے کہ تیرے پاؤں کے نیچے سے آج
کر دیا جاری خدا نے چشمۂ آبِ رواں
٭…استاذی المکرم مبارک احمد عابد صاحب کی ایک معروف نظم میں سے انتخاب درج ذیل ہے:

اے فضل عمر تیرے اوصاف کریمانہ
بتلا ہی نہیں سکتا میرا فکرِ سخندانہ
ہر روز تو تجھ جیسے انسان نہیں لاتی
یہ گردشِ روزانہ یہ گردشِ دورانہ
٭…مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کا کلام ملاحظہ فرمائیں:

شکر صد شکر دلستاں آیا
للہ الحمد مہرباں آیا
وہ فہیم و ذکی و دل کا حلیم
وہ اولوالعزم خوش بیاں آیا
٭…محترم ظفر محمد ظفر صاحب کے کلام میں سے انتخاب ذیل میں ہدیۂ قارئین ہے:

عاشقانِ ملّتِ احمد کے دل ہیں باغ باغ
دشمنانِ تیرہ باطن کے ہیں سینے داغ داغ
حق نے باندھا ہے تیرے سر سہرہ فتح و ظفر
اے بشیرالدین محمود احمد و فضل عمر