اے مقدّس سرزمیں اے قادیاں — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل، 22؍مارچ 2025ء مسیح موعود نمبر2025ء)

روزنامہ ‘‘الفضل’’ ربوہ 21؍مارچ2014ء میں شائع ہونے والی محترم ظفرمحمد ظفر صاحب کی ایک خوبصورت طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

منارۃالمسیح قادیان

اے مقدّس سرزمیں اے قادیاں
اے زمینِ محترم دارالاماں
اے پیارے ہم غریبوں کے وطن
اے ہماری جان کی روحِ رواں
اے کہ ہستی تھی تری گمنام تر
جانتا کوئی نہ تھا نام و نشاں
کون سا وہ لعل پیدا کر دیا
ہو گئی جس سے تُو مقبولِ جہاں
بن گئے رستے ترے فَجٍّ عَمِیْق
عشق میں پھنس کر گیا سارا جہاں
یہ شرف تجھ کو ملا اس ذات سے
جس کو کہتے ہیں مسیحائے زماں
عیسٰیٔ ثانی لقب جس کا ہؤا
ہو گئی اس کے سبب ذی عزّ و شاں
ثانی جنّت بنی جس کے طفیل
ہے غلامِ احمدِ آخر زماں

اپنا تبصرہ بھیجیں