اے میرے شہیدو تمہیں یہ شان مبارک – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2011ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کے پس منظر میں کہی گئی اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
اے میرے شہیدو تمہیں یہ شان مبارک
یہ زندگی تابندگی ہر آن مبارک
پائندہ و رخشندہ ہو تابندہ ہو تم لوگ
منزل کی ہیں قندیل تمہاری یہ وفائیں
جس لب پہ ہو جس بزم میں ہو ذکر تمہارا
ہر دل سے نکلتی ہیں یہ پُرسوز دعائیں
یا ربّ تیرے الطاف کی ہوں بارشیں ان پر
لاہور کی تَر ، جن کے لہو سے ہیں فضائیں
تحفہ وفا کیشی کا ہر دم سوئے آقا
لاہور سے جاتی ہیں جو پُرعزم ہوائیں
اے میرے شہیدو! تمہیں اعزاز مبارک
اور جانبِ فردوس یہ پرواز مبارک