تعلیم الاسلام کالج ربوہ کا “بابا شادی”

(تعارف و انتخاب: فرخ سلطان محمود)

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء)

تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طلباء کی برطانیہ میں‌قائم تنظیم کے ماہنامہ ’’المنار‘‘ فروری 2011ء میں مکرم بشیر احمد رفیق صاحب (سابق امام مسجد فضل لندن) اپنے مضمون میں کالج کے زمانۂ طالبعلمی کے چند قابل اساتذہ کا ذکرخیر کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی ایک نہایت مقبول شخصیت مددگار کارکن شادیؔ کی تھی۔ انہوں نے حسِ مزاح سے وافر حصہ پایا تھا اور پرنسپل حضرت مرزا ناصر احمدصاحبؒ کو اُن سے بے حد پیار تھا۔

بشیر احمد رفیق خان صاحب

ایک مرتبہ ایک طالب علم نے شادیؔ کی منّت سماجت کی کہ اُس کی درخواست پرنسپل صاحب کو پیش کرکے سفارش بھی کردے۔ شادیؔ اُس کی درخواست لے کر پرنسپل صاحب کے پاس گیا۔ انہوں نے فرمایا کہ مَیں اس وقت بہت مصروف ہوں۔ اس پر شادیؔ درخواست پکڑکر اُن کے سامنے کھڑا رہا۔ پرنسپل صاحب کو غصّہ آیا تو شادیؔ کو باہر نکال کر اندر سے دروازہ بند کرلیا۔ شادیؔ نے درخواست دروازہ کے نیچے کی درز سے کمرے کے اندر سرکاتے ہوئے آواز دی کہ درخواست اٹھالیں اور بچے کا کام کردیں۔ پرنسپل صاحب کو ہنسی آگئی۔ دروازہ کھولا اور درخواست منظور کرکے شادیؔ کو پکڑادی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں