بادباں بھی وہی ، ناؤ بھی ، کنارے بھی وہی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جولائی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم ایچ۔آر ساحرؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:-
بادباں بھی وہی ، ناؤ بھی ، کنارے بھی وہی
غم کا ساگر بھی وہی ، موج کے دھارے بھی وہی
تُو وہی ، تیری جدائی ، تیری یادیں بھی وہی
ہم وہی ، دل بھی وہی ، دل کے سہارے بھی وہی
ذات مولا کے سوا کس کو بقا ہے؟ ساحرؔ
لائق حمد وہی حمد کے وارے بھی وہی