بجز ترے فضل کے الٰہی سلوکِ نجات کیا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اگست 2007ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

بجز ترے فضل کے الٰہی سلوکِ نجات کیا ہے
تُو جانتا ہے کہ لغزش پا ہے کیا ، قدم کا ثبات کیا ہے
حیات پر بھی، ممات پر بھی ، تمام تر اختیار تیرا
مجھے تو یہ بھی خبر نہیں ہے حیات کیا ہے ممات کیا ہے
وہ یاس و حرماں نصیب جس کو شعور ذات خدا نہیں ہے
اُسے بھلا کیا خبر دعا کا احاطۂ ممکنات کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں