بچہ سچا کیوں لگتا ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جنوری 1999ء کی زینت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:-

بچہ سچا کیوں لگتا ہے
اتنا اچھا کیوں لگتا ہے
تیرا نام لکھوں تو کاغذ
اجلا اجلا کیوں لگتا ہے
اتنے تاروں کے جھرمٹ میں
چاند اکیلا کیوں لگتا ہے
اپنا تو اپنا ہے مضطر
غیر بھی اپنا کیوں لگتا ہے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/LsYAw]

اپنا تبصرہ بھیجیں