بے سبب عداوت میں – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 5 جون 2020ء)

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (شہداء نمبر۔ شمارہ 2۔2010ء) میں مکرم مبشر احمد محمود صاحب کی درج ذیل نظم شامل اشاعت ہے:

بے سبب عداوت میں
بے جہت شقاوت میں
کج روی کی وحشت میں
گمرہی کی ظلمت میں
آتشِ بولہبی کو
کچھ نظر نہیں آتا
خاک و خون کا طوفاں
میری چشم تر حیراں
کچھ نظر نہیں آتا
جی سنبھل نہیں پاتا
اس اداس منظر میں
میرے غم زدہ دل میں
درد نے دعا ہو کر
چشم دل نے وا ہو کر
مرے خوں سے تابندہ
کُل جہان دیکھا ہے
دشتِ خاک و آتش پر
گلستان دیکھا ہے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/2XY41]

اپنا تبصرہ بھیجیں