تاباں ہے بڑی شان سے اب ارض و سما پر – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2010ء میں مکرم ناصراحمد سید صاحب کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تاباں ہے بڑی شان سے اب ارض و سما پر
وہ چاند جو چمکا تھا کبھی غارِ حِرا پر
میں نعت کہوں تیری یہ ممکن ہی نہیں ہے
کیا مدح سرائی ہو تیرے حسن ادا پر
کردار ترا دن کے اجالے کی طرح ہے
قرآن گواہی ہے ترے صدق و صفا پر
کرتے ہیں تیرے نام پہ جو قتل کسی کو
تقدیر بھی رکھے گی انہیں نوکِ سِنا پر
مٹ جائیں گے اس نام کو مٹنے نہیں دیں گے
ہم جان لٹا دیں گے اسی عہد وفا پر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں