تجھ سے کچھ اس طرح ہوں وابستہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍مارچ 2013ء میں مکرم میر انجم پرویز صاحب کی ایک خوبصورت نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تجھ سے کچھ اس طرح ہوں وابستہ
روح جیسے بدن میں پیوستہ
پیار کی اِک نظر مری قیمت
دیکھ! مَیں کس قدر ہوا سَستا
مقتلِ حسن کو چلا ہوں مَیں
جاں بکف ، مستعد ، کمر بستہ
ہم نے حق بات کی سرِ محفل
بر محل ، بے دریغ ، برجستہ
تم ہو رہبر تو پھر مجھے کیا غم
کتنا مشکل ہے عشق کا رستہ!
کتنی راتوں کو پائمال کیا
تب کُھلا رازِ عشق سربستہ

اپنا تبصرہ بھیجیں