ترے جمال کا قصہ مرے خیال میں تھا – حمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اپریل 2010ء میں شامل اشاعت مکرم فرید احمد ناصر صاحب کی حمد باری تعالیٰ سے انتخاب پیش ہے:

ترے جمال کا قصہ مرے خیال میں تھا
سو لمحہ جو بھی تھا گزرا ترے وصال میں تھا
مرا سوال تو آگے تھا اعتدال سے بھی
ترا جواب مگر حدِ اعتدال میں تھا
ہر ایک لفظ میں پنہاں تھے معجزے تیرے
نہ جانے تیرا قلم کس کے استعمال میں تھا
ترے حروف تھے جادو ، کمال تیرا کلام
یہی کمال تو پنہاں ترے جمال میں تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں