ترے دیں کے غم میں ہیں دلگیر ہم – نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 21 اگست 2020ء)
مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی ’’الناصر‘‘ اپریل تا جون 2012ء میں ایک محفل مشاعرہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمود صاحب کا نمونہ کلام ذیل میں ہدیۂ قارئین ہے:
ترے دیں کے غم میں ہیں دلگیر ہم
دعا کی اُٹھائے ہیں شمشیر ہم
ہیں صبر و رضا کی بھی تصویر ہم
ترے نام پر پا بہ زنجیر ہم
تری رہ کے ہم ہیں شہید و اسیر
وَ اَنْتَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر