تعریف اور خوشامد
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل میں سید احسن صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ خوشامد اور تعریف دو مختلف رویے ہیں اور جہاں خوشامد ایک گھٹیا رویہ اور کئی نقصانات کا موجب ہے وہاں تعریف کسی کی زندگی میں بہت مثبت کردار ادا کرسکتی ہے۔ ازدواجی تعلقات اور معاشرتی معاملات میں جائز اور سچی تعریف ایک ضرورت ہے جو اعتمادپیدا کرتی ہے اور آئندہ زندگی میں ترقیات کا باعث بنتی ہے۔