تُو اور تیری ارض و سٰمٰوت پر نظر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 فروری 2008 ء میں مکرم عبدالمنان ناہیدؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

تُو اور تیری ارض و سٰمٰوت پر نظر
میں اور اپنی ذات کی وسعت سے بے خبر
تُو اور تیرے تابعِ فرمان جزو و کُل
میں اور یہ احاطۂ تقدیرِ خیر و شر
سارے جہاں کو مطلع انوار کر گئی
کُنجِ حرا کی رات سے پھوٹی تھی اک سحر
یہ اَور بات ہے کہ وہ دل لے گیا مرا
وہ اک شخص تھا مگر خوبوں میں خوب تر
پیش نظر ہے عالم بالا کی اِک اڑان
ناہیدؔ کر تو لیں ذرا تزئین بال و پر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں