تُو نُورِ دو جہاں ہے ….. نعت

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 9؍دسمبر2024ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اکتوبر2016ء میں شامل اشاعت مکرم طاہر بٹ صاحب کی نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تُو نُورِ دو جہاں ہے ، رخشاں تر ہے چاند تاروں سے
تُو پہنچا عرشِ یزداں تک فلک کی راہگزاروں سے
ترا اِک ایک نقشِ پا ہے منزل دنیا والوں کی
کہ واقف تُو فقط تھا عشق کی ارفع بہاروں سے
سبھی اعمال تیرے ، مشعلِ انوارِ روحانی
تیرے اقوال بھی سارے ، ہیں زرّیں شاہ پاروں سے
تیرا دل بھی تو اِک کوہِ گراں صبر و رضا کا تھا
اٹھایا بار تُو نے جو ، نہ اُٹّھا کوہساروں سے
سراپا نُور تھا نُورِ الٰہی سے ترا سینہ
مٹائے تُو نے اندھیرے زمیں کے اندھے غاروں سے

اپنا تبصرہ بھیجیں