تُو ہے سب ملکوں کا مالک تُو ہے دنیا کا خدا – قطعہ
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 9؍جون 2011ء میں شامل اشاعت مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کے دو قطعات میں سے ایک قطعہ ہدیۂ قارئین ہے:

تُو ہے سب ملکوں کا مالک تُو ہے دنیا کا خدا
جس کو چاہے عزت و تکریم تُو کر دے عطا
کوئی بندہ فضل تیرا روک سکتا ہی نہیں
جس پہ چاہے تُو چلادے اپنے فضلوں کی ہوا