تیرے سائے کا اثر بولتا ہے – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر تا دسمبر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم مولانا مرزا محمد افضل صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے:

تیرے سائے کا اثر بولتا ہے
بند ہونٹوں میں سحر بولتا ہے
جب سے تو دل میں بسا ہے جاناں
تب سے اس دل کا نگر بولتا ہے
فصل گل آکے نہ جائے یا ربّ!
دل یہی شام و سحر بولتا ہے
مجھ کو بھی اپنے مدھر بول سنا
بات کر مجھ سے اگر بولتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

ur اردو
X