ثریا – ستاروں کا ایک مجموعہ

’’ثریا‘‘ ستاروں کے ایک مجموعہ کا نام ہے۔ لفظ ثریا ثروی کی تصغیر ہے جس کے معنی مالدار کے ہیں اور اس نام کی وجہ ستاروں کی کثرت ہے۔ انگریزی میں اسے Pleiades کہتے ہیں جو یونانی لفظ ہے جس کا مطلب ہے فاختائیں۔ ثریا کا ایک نام ’’النجم‘‘ بھی ہے۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2006ء میں مکرم محمود احمد انجم صاحب کے قلم سے معلوماتی مضمون ’’ثریا‘‘ شامل اشاعت ہے۔
تحقیق کے مطابق ’’ثریا‘‘ پانچ سو اور ایک دوسری تحقیق کے مطابق یہ سواچھ سو ستاروں کا مجموعہ ہے جن میں سے سات کو ظاہری آنکھ سے بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے ستاروں کے مجموعوں کو نمبر الاٹ کئے ہوئے ہیں اور ثریا کا نمبر M45ہے۔ یہ زمین سے 410 نوری سال کے فاصلہ پر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں