جامعہ احمدیہ – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍فروری 2006ء میں ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کے حوالہ سے مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ کیجئے:
مہدی دوراں نے ڈالی تھی بنا بعد از دعا
ایک ادارے کی کہ جس میں ہو فقط خوفِ خدا
اس کا ہر اک کام بابرکت ہو اور ہو خوشنما
اس کے ہر طالب سے راضی ہو خدا ربّ الوریٰ
دیکھتے ہی دیکھتے اک انقلاب آنے لگا
یہ شجر آغاز ہی میں پھول پھل لانے لگا
مکر کے ایوان میں اک زلزلہ آنے لگا
دیکھتے ہی دیکھتے شیطان چھپ جانے لگا
آج بھی موجود ہیں اہل وفا و اتقا
ہے معطر ان کی خوشبو سے مرا دستِ دعا
ہیں یہی ابرار جو آقا پہ ہیں دل سے فدا
ساری دنیا کو ملے گا ان سے ہی آبِ بقا