جانے والے! تری رفاقت کا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جولائی 2003ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل خوبصورت نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جانے والے! تری رفاقت کا
ہم نے ہر رنگ میں مزا پایا
وہ جو سایہ سروں پہ تھا تیرا
ہم نے ہم پایۂ ہما پایا
دہریت کے بسیط عالم میں
ہم نے تجھ کو خدا نما پایا
علم و عرفان کی فضاؤں میں
تجھ کو بالائے ہر فضا پایا

اپنا تبصرہ بھیجیں