جبینِ ازل پر جو تحریر ہے – نظم

محمود احمد ملک

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ دسمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمودصاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جبینِ ازل پر جو تحریر ہے
وہ کلمہ بھی ظالم کی جاگیر ہے؟
خدا جانے کیا اس کی تقدیر ہے
کہ دیں جس کا مومن کی تکفیر ہے
کریں فیصلے جو بھی شاہ و وزیر

وَاَنْتَ عَلَی کُلِّ شَیْی ءٍ قَدِیْر

ترے دیں کے غم میں ہیں دلگیر ہم
دعاکی اٹھائے ہیں شمشیر ہم
ہیں صبر و رضا کی بھی تصویر ہم
ترے نام پر پا بہ زنجیر ہم

وَاَنْتَ عَلَی کُلِّ شَیْی ءٍ قَدِیْر

اپنا تبصرہ بھیجیں