جب ارض و سما ، نہ زمان و مکاں تھا – نعت

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مئی 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے قلم سے ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس خوبصورت کلام سے چند اشعار ذیل میں پیش ہیں:

جب ارض و سما ، نہ زمان و مکاں تھا
اندھیرا خلا تھا ، دھواں ہی دھواں تھا
تھی بزم عناصر عجب زلزلوں میں
جب آدم تھا تخلیق کے مرحلوں میں
نظر تب بھی خالق کی تجھ پر لگی تھی
اور ایسی نظر جس میں وارفتگی تھی
تُو اُس وقت بھی نقطہ منتہا تھا
تُو اُس وقت بھی خاتم الانبیاء تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں