جب تک سانسوں میں ہے دَم – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9جون 2011ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کے قلم سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جب تک سانسوں میں ہے دَم
تم رفتار نہ کرنا کم
پیچھے مُڑ کر مت دیکھو
منزل ہے دوچار قدم
دُوری ہے مجبوری بھی
لیکن پیار نہ ہو گا کم
جسم اور جان کا ہے رشتہ
ایک تھے ، اب بھی ایک ہیں ہم

اپنا تبصرہ بھیجیں