جھکنے والے ہی سرفراز ہوئے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6 مئی 2022ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 25؍ستمبر 2013ء میں مکرم ڈاکٹر فضل الرحمٰن بشیر صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ڈاکٹر فضل الرحمٰن بشیر

جھکنے والے ہی سرفراز ہوئے
شہرتوں سے جو بےنیاز ہوئے
جُھک گئی جب کہیں جبینِ نیاز
جتنے ذرّے تھے سب حجاز ہوئے
اشک پلکوں پہ جھلملانے لگے
اور سینوں میں دل گداز ہوئے
پھر وہی تخلیوں میں راز و نیاز
پھر وہی سلسلے دراز ہوئے
جستجوئے وصالِ یار کی شب
اہلِ دل تھے جو، اہلِ راز ہوئے
ہجر کی رات جاگنے والے
اُس کی نظروں میں پاکباز ہوئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں