حسین ابن علیؓ تیری عظمتوں کو سلام – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 2007ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم ’’ایک عظیم قربانی‘‘ سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:

حسین ابن علیؓ تیری عظمتوں کو سلام
یزیدیت کے مقابل پہ جرأتوں کو سلام
شبیہ سرورؐ کونین پیکر اوصاف
ترے جمال ترے صبر ، قناعتوں کو سلام
زمیں پہ سجدہ ترا عرش پر شمار ہوا
تری جبین مقدّس کی رفعتوں کو سلام
تری یہ جنگ عداوت نہ تھی محبت تھی
نبی کے دین سے تیری محبتوں کو سلام

اپنا تبصرہ بھیجیں