حسیں دلربا ہیں خلافت کی باتیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26مئی 2008 ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

حسیں دلربا ہیں خلافت کی باتیں
خدا کی عطا ہیں خلافت کی باتیں
یہ تشنہ لبوں کے لئے زندگی ہیں
بہت جانفزا ہیں خلافت کی باتیں
یہ عقبیٰ کی راہوں کو آسان کر دیں
دعا ہی دعا ہیں خلافت کی باتیں
فصاحت بھی ان میں حلاوت بھی ان میں
مئے بے بہا ہیں خلافت کی باتیں
بدلتی ہے تقدیر ان کی دعا سے
خدا کی رضا ہیں خلافت کی باتیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں