حضرت السید حلمی الشافعی صاحب
محترم محمد حلمی الشافعی صاحب کے انٹرویو پر مبنی حالات زندگی مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے رسالہ ’’طارق‘‘ نومبر 1995ء میں خاکسار محمود احمدملک کے قلم سے شائع ہوئے تھے اور اس کے اگلے شمارہ میں ہی آپ کی سیرت کے حوالہ سے خاکسار کا ایک مختصر مضمون طبع ہوا۔
محترم محمد حلمی الشافعی صاحب 1929ء میں قاہرہ میں پیدا ہوئے، الازہر یونیورسٹی سے B.Sc اور پھر پیٹرولیم انجینئرنگ کا دو سالہ کورس کیا اور بسلسلہ ملازمت متعدد عرب ممالک میں مقیم رہے۔ 1965ء میں آپ کی ملاقات ایک مخلص عرب احمدی محترم مصطفی ثابت صاحب سے ہوئی جن کی دو سال کی کوششوں سے 1967ء میں آپ نے قبولِ احمدیت کی سعادت پائی۔ 1980ء میں آپ نے پہلی بار ربوہ جاکر حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ سے ملاقات کی، پھر قادیان کی زیارت کی اور سرینگر (کشمیر) جاکر قبر مسیحؑ کی بھی زیارت کی۔ 1986ء میں آپ نے اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کردی اور تب سے 1994ء تک بحیثیت امیر جماعت احمدیہ مصر خدمت کی توفیق پائی نیز عربوں میں تبلیغ کے لئے کئی ممالک کے دورہ جات بھی کئے۔ 1994ء میں حضور انور ایدہ اللہ کے ارشاد پر آپ برطانیہ تشریف لے آئے اور یہاں عربک سیکشن کے انچارج اور عربی ماہنامہ ’’التقویٰ‘‘ کے مدیر رہے نیز عرب بھائیوں کے لئے MTA کے پروگرام ’’لقاء مع العرب‘‘ کے حوالہ سے بھی آپ معروف تھے۔ 1996ء کے آغاز میں لندن میں آپ کی وفات ہوئی ، نماز جنازہ حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے پڑھائی اور بروک وڈ احمدیہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔