حضرت بشریٰ رحمٰن صاحبہ رضی اللہ عنہا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 1995ء میں حضرت بشریٰ رحمٰن صاحبہ رضی اللہ عنہا بنت حضرت شیخ عبدالرحمٰن صاحب رضی اللہ عنہ سابق مہر سنگھ کا مختصر ذکرِ خیر محترمہ ستارہ مظفر صاحبہ نے کیا ہے۔
آپؓ 1904ء میں پیدا ہوئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپؓ کا نام رکھا۔ لجنہ اماء اللہ کی تنظیم کی ابتدائی چودہ ممبرات میں آپؓ بھی شامل تھیں۔ مدرستہ الخواتین کا اجراء ہوا تو آپؓ کو اس میں داخل ہوکر حضرت مصلح موعودؓ سے براہِ راست دینی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔ شادی کے بعد کچھ عرصہ بمبئی میں رہیں اور پھر قادیان منتقل ہوگئیں۔ آپؓ نے ستمبر 1943ء میں وفات پائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں