حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورۂ مشرق بعید
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 12؍جون 2023ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مارچ 2014ء میں مکرم محمد اسلم صابرؔ صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ مشرق بعید کے حوالے سے کہی گئی تھی۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سفر اس الوہی پہ جانا مبارک
بخیر و ظفر لَوٹ آنا مبارک
جو آئے بصد شوق بہرِ زیارت
اُنہیں اپنے درشن کرانا مبارک
ترستے تھے میخوار اِک گھونٹ تک کو
اُنہیں جام بھر بھر پلانا مبارک
شریعت سکھانا طریقت بتانا
حقیقت سے پردہ اٹھانا مبارک
جماعت کو تقویٰ کی راہوں پہ لے کر
قدم آگے آگے بڑھانا مبارک