حضرت مخدوم محمد صدیق صاحب بھیروی رضی اللہ عنہ

حضرت مخدوم محمد صدیق صاحب بھیرویؓ کا حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحبؓ سے قریبی تعلق تھا اور یہی تعلق آپؓ کو حضرت مسیح موعودؑ کے دامن سے وابستہ کرنے کا موجب بنا۔ آپؓ 1866ء میں پیدا ہوئے۔ 1891ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی اور 1925ء میں 59سال کی عمر میں وفات پائی۔ آپؓ کا تعلق ایسے پیر خاندان سے تھا جس کا حلقہ ارادت بہت وسیع تھا۔ آپ کے والد محترم نے آپ کی دینی تعلیم کا خاص اہتمام کیا۔ آپ کے اساتذہ میں حضرت مولوی خان ملک صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ بھی شامل تھے۔
حضرت مخدوم محمد صدیق صاحب بھیرویؓ کا مختصر ذکر خیر محترم محمود مجیب اصغر صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اکتوبر 1996ء میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کیا ہے۔
حضرت مصلح موعودؓ نے جب امارت کا نظام جاری فرمایا تو حضرت مخدوم محمد صدیق صاحبؓ کو بھیرہ کا پہلا امیر مقرر فرمایا۔ آپؓ خاموش طبع تھے لیکن علوم دینی اور عقل و فراست کی خوبیوں سے آراستہ تھے۔ طب یونانی میں بھی دسترس رکھتے تھے۔ غرباء کے غمگسار اور ہمدرد تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں