حضرت مولوی سردار محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2008ء میں حضرت مولوی سردار محمد صاحبؓ ابن مولوی غلام احمد صاحب کامختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپؓ لون میانی ضلع شاہ پور کے رہنے والے اور حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ کے برادرزادہ تھے۔ آپؓ کا شمار علماء میں ہوتا تھا۔ آپؓ نے 9؍جولائی 1892ء میں بیعت کی توفیق پائی۔ رجسٹر بیعت میں آپؓ کا نام 191 نمبر پر درج ہے۔
ایک دفعہ حضرت مولوی سردار محمد صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت میں خط میں لکھا کہ مَیں قادیان پر قربان جاؤں۔ حضور علیہ السلام اس پر بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ ’’یہ اخلاص کی علامت ہے۔ جب انسان کسی کے ساتھ سچا اخلاص رکھتا ہے تو محبوب کے قرب و جوار بھی پیارے لگتے ہیں‘‘۔ حضورؑ نے اپنی تصنیف ’’کتاب البریہ‘‘ میں پُرامن جماعت کے ضمن میں آپؓ کا ذکر بھی فرمایا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں