حضرت مولوی محمد دلپذیر صاحب بھیروی رضی اللہ عنہ
حضرت مولوی محمد دلپذیر صاحبؓ بھیروی پنجابی کے مشہور شاعر اور علمی شخصیت تھے۔ 1865ء میں آپ کی پیدائش ہوئی اور 1894ء میں بیعت کی توفیق پائی۔ 1945ء میں آپؓ وفات پاگئے۔ آپؓ کا ذکر خیر محترم محمودمجیب اصغر صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اکتوبر میں شامل اشاعت ہے۔
قبول احمدیت سے قبل آپؓ کے لٹریچر کے باعث دوردراز تک لوگ آپ کے معتقد تھے۔ آپؓ نے چالیس سے زیادہ کتب شائع کیں۔ احمدی ہونے کے بعد آپ کی قلمی کوششوں کا رخ احمدیہ تشریحات کی طرف منتقل ہو گیا۔ آپؓ کا دفتر بھیرہ کے بازار میں ایک چوبارہ میں تھا جہاں قرآن کریم بھی پڑھایا کرتے تھے۔ آپ کو قرآن کریم کا پنجابی منظوم ترجمہ کرنے کی توفیق بھی ملی۔ جس کا ذکر ’’سیارہ ڈائجسٹ‘‘ نے اپریل 1970ء کے شمارہ میں کیا ہے۔ یہ ترجمہ 1341ھ میں شائع ہوا تھا۔ آپؓ احمدیہ مسجد کے امام الصلوٰۃ اور خطیب بھی رہے اور سلسلہ کی قلمی خدمات کی بھی بہت توفیق پائی۔
السلام علیکم کیا مولوی دلپذیر صاحب کا ترجمہ قرآن مل سکتا ہے یا ان کی کتب کیسے حاصل کر سکتے ہیں
السلام علیکم ورحمۃاللہ۔ عرض ہے کہ جماعت احمدیہ بہت سی قلمی اور علمی خدمات ذاتی طور پر متعدد علمائے کرام نے سرانجام دی ہیں جن کی طباعت کا اہتمام نہیں کیا جاسکا۔ چند ہی بزرگ ایسے ہیں جن کی علمی کاوشوں کو اُن کی اولادوں نے دوام بخشنے کے لئے سعی کی ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کے کمنٹ سے محترم مولوی دلپذیر صاحب کی اولاد میں سے کوئی اس کام کو سر کرنے کا بیڑا اٹھائے۔ بہرحال کسی علمی کاوش کی اشاعت کوئی معمولی امر نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین