حضرت میرزامحمد رمضان علی صاحبؓ پشاوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جون 2007ء میں حضرت میرزا محمد رمضان علی صاحبؓ پشاوری کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
حضرت میرزا رمضان علی صاحبؓ کی ولادت قریباً 1866ء میں ہوئی۔ شروع جوانی میں ہی تکمیل دینیات کرکے صوفیاء کی صحبت اختیار کی۔ اصلاح نفس کے واسطے مجاہدات کا آغاز کیا۔ کچھ عرصہ علم توجہ کی طرف بھی راغب رہے۔ حضرت مولانا محمد سرور شاہ صاحبؓ اور حضرت مولانا غلام حسن خان صاحبؓ کے فیض اور شاگردی کا اثر تھا کہ آپ 1897ء میں احمدی ہوئے اور عبادات اور تقویٰ شعاری میں بھی خوب ترقی کی۔ آپ کے اخلاق حسنہ، خاموش دعوت اللہ اور دعائوں کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے کئی سعیدروحوں کو صداقت قبول کرنے کی توفیق ملی۔
آپؓ فطرتاً نہایت حلیم الطبع، برُدبار، صوفی منش، مرنجاں مرنج انسان تھے۔ تہجد خوان، پرہیزگار، خیرخواہ اور ہمدرد تھے۔ قرآن کریم کی تلاوت کا بڑا شوق تھا۔ آپؓ کی مجلس میں کشوف و رؤیا اور الہام کا تذکرہ رہتا اور خود بھی صاحب کشف و الہام تھے۔ اکثر دعائوں میں لگے رہتے۔ مستجاب الدعوات تھے۔ آپ نے احمدیت کی وجہ سے ہر طرح کی اذیت صبر و تحمل سے برداشت کی۔
آپؓ کی وفات 18جون1954ء کو ہوئی اور پشاور کے احمدیہ قبرستان میں تدفین ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں