حضرت چودھری برکت علی خان صاحب رضی اللہ عنہ
حضرت چودھری برکت علی خان صاحب رضی اللہ عنہ کی وفات پر (1960ء میں) روزنامہ ’’الفضل‘‘ میں شائع ہونے والی خبریں 27؍جون 1995ء کی اشاعت میں یکجا کرکے پیش کی گئی ہیں۔
حضرت خانصاحبؓ نے 1902ء میں احمدیت قبول کی اور پھر مسلسل خدمات بجالانے کی توفیق پائی۔ بوقت وفات وکیل المال تھے۔ آپؓ کا جنازہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے پڑھایا اور اپنے ایک مضمون میں تحریر فرمایا ’’میں نے ایسے بے ریا اور جانفشانی سے کام کرنے والے بہت کم لوگ دیکھے ہیں۔ ان کا آخری خاص کارنامہ پانچ ہزار مجاہدینِ تحریک جدید کی کتاب کی تیاری و اشاعت تھی۔‘‘
سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے ایک موقعہ پر فرمایا کہ چودھری برکت علی صاحب ان اشخاص میں سے ہیں جو محنت، کوشش اور اخلاص سے کام کرنے والے ہیں اور جن کے سپرد کوئی کام کرکے پھر انہیں یاددہانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔