خاں صاحب قاضی محمد اکرم صاحب

محترم قاضی محمد اکرم صاحب آف ڈیرہ دون1877ء میں محترم ڈاکٹر کرم الٰہی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد نے پہلے قبول احمدیت کی توفیق پائی اور پھر آپ کو اپنے والد محترم قاضی غلام رسول صاحب کے ہمراہ قادیان بھیجا جہاں دونوں نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپ کا مختصر ذکر خیر محترم ڈاکٹر منور احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اپریل 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔
محترم قاضی محمد اکرم صاحب یوپی کے محکمہ پولیس میں ملازم ہوئے اور اپنی قابلیت اور بہادری کے اعلیٰ جوہر دکھائے چنانچہ 1922ء میں آپ کی اعلیٰ کارکردگی پر آپ کو سرکل انسپکٹر پولیس بناکر ڈیرہ دون میں تعینات کردیا گیا جو انتظامی لحاظ سے مشکل علاقہ تھا۔ یہاں آپ نے دس سال کام کیا اور 1931ء میں حکومت ہند نے آپ کی خدمات کے اعتراف میں ’’خاں صاحب‘‘ کا خطاب عطا کیا۔
جب آپ لکھنؤ (یو۔پی) میں ملازم تھے تو اپریل 1912ء میں حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحبؓ کی قیادت میں حضرت خلیفہ اولؓ نے ایک تعلیمی وفد یو۔پی کے مختلف شہروں میں بھجوایا۔ حضرت مرزا صاحب نے ایک جمعہ مکرم قاضی محمد اکرم صاحب کے مکان پر بھی پڑھایا ۔ اس موقعہ پر قاضی صاحب نے وفد کی دعوت بھی کی جس کا اہتمام آپ کی بیگم نے کیا تھا۔ 1931ء میں جب محترم قاضی صاحب ڈیرہ دون میں تعینات تھے جو حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی ایک حرم کے ہمراہ ڈیرہ دون اور منصوری کا دورہ کیا اور اس دوران کئی لیکچر بھی دئے۔ محترم قاضی صاحب نے نہ صرف حضورؓ کے اہل خانہ اور ساتھیوں کی آرام دہ رہائش کا انتظام کیا بلکہ تبلیغی پروگرام کو کامیاب بنانے میں خاص کردار ادا کیا۔…
13؍جون 1933ء کو محترم قاضی محمد اکرم صاحب نے وفات پائی اور بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں