خدا کا ظاہر جلال ہوگا – نظم
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں مکرم سیّد محمود احمد شاہ صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
خدا کا ظاہر جلال ہوگا
تو جینا اُس دن محال ہوگا
زمیں بھی ایسی زمیں نہ ہوگی
پَشَمْ کی مانند جبال ہوگا
جو ہم پہ قدغَن لگا رہے ہو
تمہی پہ اس کا وبال ہوگا
لہو ہمارا بہانے والو
تمہیں کبھی تو ملال ہوگا
تمہارے ملنے کی اس خوشی میں
عجیب دل کا بھی حال ہوگا
فلک پہ تاروں کے جھرمٹوں میں
اسی کا حسن و جمال ہوگا