خدا کی ہے یہی سنّت ازل سے تا ابد جاری – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍اکتوبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ نذیر احمد ظفر صاحب کی ایک طویل خوبصورت نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خدا کی ہے یہی سنّت ازل سے تا ابد جاری
گنہ کا گرم جب بھی دہر میں بازار ہوتا ہے
جہاں میں بھیج دیتا ہے وہ تب کوئی بشر ایسا
حقیقت میں جو خلق اللہ کا غم خوار ہوتا ہے
یقیں پرور کلام اُس کا مٹاتا ہے گماں سارے
تزلزل میں جہاں کا عالم افکار ہوتا ہے
بہت ظلم و ستم اُن پر کئے جاتے ہیں دنیا میں
ہر اِک سفّاک و ظالم درپئے آزار ہوتا ہے
یہاں تک نصرت حق آسماں سے خود اُترتی ہے
خدا کی قدرتوں کا کچھ عجب اظہار ہوتا ہے
’خدا کے نیک بندے دوسروں پر ہوتے ہیں غالب‘
عدوِّ حق زمانے میں ذلیل و خوار ہوتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں