خلافت ارتقاءِ نسلِ انسانی کی صورت ہے – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے مئی 2007ء کے شمارہ میں حضرت قاضی ظہورالدین اکمل صاحبؓ کی خلافت سے متعلق ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:
خلافت ارتقاءِ نسلِ انسانی کی صورت ہے
یہ مومن صالح الاعمال کی جاوید دولت ہے
خلافت ہی سے استحکام احکام شریعت ہے
ٰخلافت ہی سے قطع و قمع کفر و شرک و بدعت ہے
اسی سے روز افزوں ہے ترقی اس جماعت کی
اسی سے ہو رہی تنظیم ملک و قوم و ملّت ہے