خلافت رسالت کی پیاری نشانی – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 29؍دسمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم اے۔ حقؔ صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

خلافت رسالت کی پیاری نشانی
خلافت خدا کی بڑی مہربانی
اسی سے سبق مل رہا ہے وفا کا
اسی سے اماں کی جہاں میں روانی
تریاق ہے زہر قاتل کا یہ ہی
خلافت سے روحوں کی قائم جوانی
خلافت ہے برسات رحم و کرم کی
ہے تقویٰ کا برسے اسی سے ہی پانی

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/y12nC]

اپنا تبصرہ بھیجیں