خلافت سے ہماری زندگی ہے – نظم

جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں شامل مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خلافت سے ہماری زندگی ہے
خلافت سے ہی شانِ احمدی ہے
خدا کی ذات کی زندہ گواہی
اسی کے فیض سے ہم کو ملی ہے
غم و آلام کا اکسیر مرہم
ہر اِک بگڑی ہوئی اس سے بنی ہے
مخالف جو بھی کرنا چاہے کرلے
ہزیمت اس کی قسمت میں لکھی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

ur اردو
X