خلافت کی جس کو بھی خلعت ملی ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 جنوری 2011ء میں مکرم اعظم نوید صاحب کی خلافت کے حوالہ سے ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
خلافت کی جس کو بھی خلعت ملی ہے
بہت باوفا اس کو ملت ملی ہے
خلافت کے سائے میں جو بھی پلا ہے
اسے دین و دنیا کی ثروت ملی ہے
دعائیں بھی اس کی ہیں آبِ بقا سی
اسے اِذنِ ربی سے نصرت ملی ہے
خلافت ہے ہم پہ اک احسان باری
جماعت کو اس سے ہی وحدت ملی ہے