خود اپنی فکر و نظر میں خطا تلاش کرو – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 2؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبشر احمد محمود صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
خود اپنی فکر و نظر میں خطا تلاش کرو
پھر اس کے بعد کسی کی جفا تلاش کرو
وہ اس طرح تو کبھی مہرباں نہیں ہو گا
اے خُوئے گِریہ کوئی انتہا تلاش کرو
جو نارسائی کے زخموں سے چُور ہو جاؤ
تو اپنے ذوقِ طلب کی خطا تلاش کرو
وہ صرف منبر و معبد میں ہی نہیں ملتا
کسی غریب کے گھر بھی خدا تلاش کرو