خوں مرے پیاروں کا ہے لاہور کا میدان ہے – نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 17 جولائی 2020ء)
مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی ’’الناصر‘‘ اپریل تا جون 2012ء میں ایک محفل مشاعرہ کی رپورٹ میں شامل نمونہ کلام میں سے جناب راجہ محمد سلیمان صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
خوں مرے پیاروں کا ہے لاہور کا میدان ہے
حرمتِ دیں کے لیے تو جان بھی قربان ہے
زعم ہے جن کو مٹادیں گے صداقت کا نشاں
مِٹ کے رہ جائیں گے اک دن ربّ کا یہ فرمان ہے