خیرالدین باربروسا

خیرالدین پاشا باربروسا دنیا کے مشہور امراء البحر میں سے تھا۔ ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2011ء میں باربروسا کے تعارف میں مکرم مظفر احمد خان صاحب رقمطراز ہیں کہ حکومتِ عثمانیہ کی ملازمت سے پہلے خیرالدین پاشا عیسائی جہازوں کو لُوٹا کرتا تھا۔ وہ اپنی داڑھی کو مہندی لگایا کرتا تھا اور چونکہ پرتگالی زبان میں سرخ داڑھی والے کو بربوزا کہا جاتا ہے اس لیے ترکی زبان میں یہ لفظ باربروسا ہوگیا اور اُس کے نام کا جزو بن گیا۔
1533ء میں خیرالدین پاشا باربروسا کو ترکی بحری بیڑے کا امیرالبحر مقرر کیا گیا۔ اگلے ہی سال اُس نے تیونس فتح کرلیا۔ 1546ء تک اُس نے بحیرہ روم میں متعدد لڑائیوں میں حصہ لیا اور سب میں کامیابی حاصل کی۔ اسی دوران الجزائر کو فتح کرکے سلطنت عثمانیہ کا حصہ بنایا۔ اُس دَور میں عیسائی دنیا کا مشہور امیرالبحر انڈریا ڈوریا تھا جسے باربروسا نے متعدد شرمناک شکستیں دیں۔
باربروسا کا انتقال 1596ء میں استنبول میں 90 سال کی عمر میں ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں